پیپلز پارٹی :تنظیمی امور اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور
لاہور(اے پی پی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔
فیصل میر نے ہدایت کی کہ لاہور کو پارٹی کا مضبوط گڑھ بنایا جائے اور تمام کارکنوں کو بلا امتیاز آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا جائے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لاہور آفس میں سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اشرف بھٹی کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد منظور کی گئی