ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

ماتحت عدالتوں کے  اوقات کار تبدیل

لاہور(کورٹ رپورٹر)موسم گرما کی آمد، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل ہوگئے۔

 نئے شیڈول کے مطابق سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8بجے سے سہ پہر 3:30بجے تک مقدمات کی سماعت شروع ہوگی، جبکہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہے۔جمعہ کے روز عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے جس کے بعد نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں