کوٹ لکھپت :ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص جاں بحق

کوٹ لکھپت :ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص جاں بحق

دوسرا واقعہ میںداتا دربار کے احاطے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر )کوٹ لکھپت جیل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت نہ ہو سکی،داتا دربار کے احاطہ میں 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، 50 سالہ شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ،شناخت نہ ہو سکی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔دونوں لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں