مارچ :کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1072 افراد گرفتار

مارچ :کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف  ورزی پر 1072 افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ماہِ مارچ کے دوران کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1072 افراد کو گرفتار کر کے 1049 مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک پتنگ بازی میں ملوث 3242 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 3100 مقدمات کا اندراج عمل میں لا کر ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 9 ہزار 276 پتنگیں اور 3684 چرخیاں بھی برآمد کر لیں، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں