شادی ہال کی دیوار گرنے پر جاں بحق بچوں کی تعداد 5ہو گئی
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)نواحی گاؤں تھہ شیخم میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق بچوں کی تعداد 5ہو گئی۔
دو روز قبل میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہال کی چھت پر چڑھ کر پیسے پھینکنے شروع کردیئے تھے ،اس دوران ہال کی چھت سے بوسیدہ دیوار نیچے گر گئی ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق 6شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روزہسپتال میں زیر علاج مزید چار بچے زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی ہارگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں حسیب اکرم، عمر فاروق، اﷲ وسایا، حیدر اورسعید شامل ہیں ۔پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتارکر لیا۔