موڑکھنڈا :سرکاری چَھپڑ پر بااثر افراد کا قبضہ،احتجاج ،نوٹس کامطالبہ
موڑکھنڈا(نامہ نگار)موڑکھنڈا کے علاقہ شوکت آباد میں سرکاری چَھپڑ پر بااثر افراد کا قبضہ، علاقہ مکینوں کا احتجاج، وزیراعلیٰ اورڈپٹی کمشنر ننکانہ سے نوٹس لیکر قبضہ وارگزار کرانے کی اپیل کردی۔
شوکت آباد کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شوکت آباد کالونی 1976 میں بنی، کالونی کو نکاسی آب کیلئے محکمہ انہار کی جگہ سے 21کنال الاٹ کی گئی جس پربااثر افراد نے قبضہ کرکے سکول اور رہائشیں بنالی ہیں جس سے نکاس کا پانی اب گلیوں بازاروں اور مین روڈ پر جانا شروع ہو گیا ہے ، عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔