چونیاں :اڑھائی کروڑ مالیت کا مضر صحت گھی برآمد، گودام سیل

چونیاں :اڑھائی کروڑ مالیت کا مضر صحت گھی برآمد، گودام سیل

انتظامیہ نے گھی کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے ،ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس ہے :اے سی

قصور(خبرنگار)چونیاں میں سپیشل برانچ کا بڑا کریک ڈاؤن، اڑھائی کروڑ مالیت کا مضر صحت گھی برآمدکرکے گودام سیل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور محکمہ فوڈ نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر نجی گودام پر چھاپہ مار کر 2600 کاٹن غیر معیاری اور مضر صحت گھی برآمد کیا ، جس کی مالیت تقریباً اڑھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ انتظامیہ نے مضر صحت گھی کے نمونے لیبارٹری بھجوا کر گودام سیل کر دیا ۔ اے سی چونیاں کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں