پٹواری نے جعلسازی سے شہری کی قیمتی اراضی کسی اور کے نام کردی

پٹواری نے جعلسازی سے شہری کی  قیمتی اراضی کسی اور کے نام کردی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ مال کے پٹواری حلقہ گجیانہ نو نے سادہ لوح شخص کے جعلی دستخط اور انگوٹھے لگا کر اس کی 8 کنال 18 مرلے اراضی اس کے کسی رشتہ دار کے نام کردی۔

 جس پر متاثرہ شخص عمر حیات سراپا احتجاج بن گیااور کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو تحریری درخواست دیدی ، جس میں عمر حیات نے الزام عائد کیا کہ حلقہ پٹواری گجیانہ نو احسان علی نے اس کے قریبی عزیز سے سازباز ہوکر اس کے جعلی دستخط اور انگوٹھے لگا کر اسکی 8 کنا ل18مرلے اراضی اسکے قریبی عزیز کے نام منتقل کردی ہے ،اسکی زمین کے انتقالات جعلی ہیں ،حلقہ پٹواری اور عملہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ رابطہ کرنے پر پٹواری احسان علی نے بتایا کہ عمرحیات نے جو الزامات لگائے ہیں ڈپٹی کمشنر کو جواب دے دونگا ،باقی پٹوارخانوں میں سب کچھ چلتا ہے اور یہ باتیں سب افسروں کو معلوم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں