ڈی جی ہیلتھ سمیت اہم سیٹیوں کا عارضی چارج ، امور متاثر
بیماریوں کی روک تھام کے پروگرامز بھی متاثر ،جلد مستقل تعیناتی :صوبائی وزیر
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)محکمہ صحت و آبادی میں ڈی جی ہیلتھ سمیت اہم سیٹیوں پر عارضی چارج ، اہم امور متاثر ، ڈائریکٹر ایم آئی ایس ڈاکٹر خالد محمود کو ڈی جی ہیلتھ کو اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر نوید خان کے پاس اضافی چارج ایڈز کنٹرول پروگرام کا ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب کے پاس ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل اورایڈیشنل ڈائریکٹر ایم آئی ایس ڈاکٹر محسن وٹو کے پاس ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج ہے ۔متعدد سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہونے پر دفترکے امور اوربیماریوں کی روک تھام کے پروگرامز شدید متاثرہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز کی ری سٹرکچرنگ جاری ہے جلد ہی ڈی جی ہیلتھ سروسز کی تمام سیٹوں پر مستقل تعیناتی کا عمل شروع ہو جائے گا ۔