چونیاں: 10 من مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف

 چونیاں: 10 من مضر  صحت گوشت پکڑ کر تلف

تلونڈی(نامہ نگار)ڈی ڈی ایچ او لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدآصف کا بڑا ایکشن،چونیاں میں کارروائی کے دوران 10 من ناقص اور۔۔

 مضر صحت گوشت قبضے میں لے کر موقع پر ہی تلف کردیا۔ یہ گوشت انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا تھا، جس کی فروخت کسی بھی وقت شہریوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔محکمہ لائیوسٹاک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل سمیت دیگر افراد کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں