نہم کے امتحانات پر چھاپے 46طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے

نہم کے امتحانات پر چھاپے  46طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے

لاہور (خبر نگار)نہم کے امتحان پر مختلف امتحانی سنٹرز کا سرپرائز دورہ ،46طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے ۔۔۔

۔ سپیشل سکواڈ کے دورہ پر بہاولنگر میں طلبہ سے نقل کا مواد برآمد ہونے پر سنٹر کا پورا عملہ معطل کر دیا گیا۔ سکواڈ نے سنٹر میں 42 طلبہ سے نقل کا مواد برآمد کیا۔ ملتان اور مظفر گڑھ میں بھی 4 سنٹر نقل میں ملوث پائے گئے ۔ وزیر تعلیم نے سنٹرز کے آر آئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے کارروائی کا حکم دیدیا۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی سے سعد، حسنین، گورنمنٹ ہائی سکول سلطان سے رانا ماہم اور عازب کو نقل کرتے پکڑ لیا اورموقع پر ہی امیدواروں کیخلاف یو ایم سی کیسزدرج کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں