کاہنہ:ہنی ٹریپ سکینڈل، 2 خواتین سمیت 4 ملزم گرفتار

کاہنہ:ہنی ٹریپ سکینڈل، 2 خواتین سمیت 4 ملزم گرفتار

ذیشان، مدثر، سمیرا ،نورین سادہ لوح افراد کو لوٹتے ،پولیس نے تحقیقات کرکے پکڑا

 لاہور، کاہنہ(کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا)کاہنہ میں ہنی ٹریپ کا سکینڈل بے نقاب، پولیس نے 2 خواتین سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد کے مطابق ملزم ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین منظم انداز میں شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے ۔ گروہ میں شامل خواتین سادہ لوح افراد کو دوستی اور ملاقات کا جھانسہ دے کر بلاتیں، جہاں دیگر ساتھیوں کی مدد سے انہیں حبسِ بے جا میں رکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا۔ چند روز قبل عاشق نامی شہری کو بھی اسی طریقے سے ٹریپ کر کے لوٹا گیا، جس سے ملزموں نے آن لائن رقم بھی ہتھیا لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ متعدد شہریوں کو نشانہ بنا چکا ہے ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں