لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ملزم کی  سزائے موت کالعدم قرار دیدی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل منظورکرتے ہوئے مقدمہ قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی۔

 وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار محمد اکرم پر 2021 میں معمور علی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا،ماتحت عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے سزا ئے موت سنائی ،ایف آئی آر کے مطابق قتل کا وقوعہ رات کا ہے ،گواہان کی موقع پر موجودگی بھی ثابت نہیں ہوتی۔،مقتول کا پوسٹ مارٹم تاخیر سے کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں