مناواں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی
لاہور( آئی این پی)مناواں کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 40 سالہ ثمینہ اور 50 سالہ نگینہ شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے ۔