مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کااعلان
لاہور (خبر نگار) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کااعلان، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں چیف آفیسر/ میونسپل آفیسر (ریگولیشنز) کی 20 اسامیوں کیلئے 97 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میںریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 اسامیوں کیلئے 7 امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے کامیاب قرار پائے ہیں۔جبکہ سپیشل پرسنز اور اقلیتی کوٹہ کی ایک، ایک اسامی کیلئے کوئی امیدوار کامیاب نہ ہو۔