نکاح رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ کیلئے نئی سہولت کا آغاز

 نکاح رجسٹریشن اور میرج  سرٹیفکیٹ کیلئے نئی سہولت کا آغاز

لاہور( آئی این پی)پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی گئی ۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت 15 ای خدمت مراکز پر میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔شہری اپنی شادی کی رجسٹریشن بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے کراسکتے ہیں۔میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے دفاتر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں