5ہزار لٹر چربی سے تیار آئل تلف

 5ہزار لٹر چربی سے  تیار آئل تلف

لاہور(آئی این پی )سبزی منڈی روہی نالہ کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 33ہزار کلو آلائشیں اور 5 ہزار لٹر چربی سے تیار آئل تلف کردیا گیا ۔

سبزی منڈی روہی نالہ کے قریب چربی اور آلائشوں سے آئل تیارکرنے والے یونٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔آلائشوں سے تیار آئل تیار کرنیوالے دو ملزموں کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا کے مطابق کارروائی انتہائی لازم آئل ریکارڈ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر عمل میں لائی گئی ۔ کھلے پروسیسنگ ایریا میں چربی اور آلائشوں سے آئل نکالا جارہا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں