پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن کا رہائشی 27سالہ احسن اپنے پستول کو صاف کر رہا تھا ،اس دوران اچانک گولی چل گئی جو اسے جا لگی اور وہ زخمی ہو گیا ،زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔