قیدی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر )کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق کیمپ جیل کے قیدی محمد علی کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔