کپاس کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے حکمت عملی جاری

کپاس کے ضرررساں کیڑوں کے  کنٹرول کیلئے حکمت عملی جاری

لاہور(اے پی پی) کپاس کے کاشتکار بوائی سے قبل زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے بیج کو زہر آلود کر لیں۔

کپاس کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا صحتمند بیج استعمال کریں۔اگیتی کپاس پر گلائی فوسیٹ کا سپرے کاشت کے 25 دن کے اند ر لازما مکمل کر لیں۔گرمی کی شدت زیادہ ہونے کے باعث گلائی فوسیٹ کا بے دریغ استعمال پھولوں کے گرنے کا باعث بنتا ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار اگیتی فصل کی ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاٹنگ لازما کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں