مختلف ٹرینوں کے شیڈول میں جزوی تاخیر کا اعلان
کراچی ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس سمیت چند ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوگی
لاہور (آن لائن) لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قراقرم 42-ڈاؤن کراچی کیلئے سہ پہر 3بجے کی بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ اسی طرح کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام 6بجکر 45منٹ پر روانہ ہو گی۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر عملہ ہر وقت سٹیشنوں پر موجود رہے گا۔انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید معلومات اور اپڈیٹس کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کریں۔