آئی جی پنجاب کی قوم اور افواج پاکسان کو مبارکباد
لاہور(کرائم رپورٹر )معرکہ حق کی کامیابی کے پہلے سال کے موقع پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔۔۔
ملکی اندرونی و سرحدی سلامتی کے تحفظ کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے ۔آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس ملکی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دشمن کے خلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔