ایل ڈی اے سی بی اے یونین ریفرنڈم پھول یونین نے جیت لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ملازمین کی نمائندہ یونین کے چناؤ کے لیے ریفرنڈم،ایل ڈی اے سی بی اے یونین ریفرنڈم کا معرکہ پھول یونین نے جیت لیا۔
یونین ریفرنڈم میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے 1032 ووٹرز میں سے 857 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین، پھول یونین نے 500 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی،آئندہ دو سال کے لئے سی بی اے یونین کے صدر رمضان گجر، جنرل سیکرٹری فیصل بٹ منتخب ہوگئے ، مدمقابل ایل ڈی اے ورکرز یونین، چاند تارہ یونین نے 332 اور مینار یونین نے 19 ووٹ حاصل کیے ۔