منشیات کے مجرم کی اپیل خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 9 سال قید کے خلاف منشیات کے مجرم محمد مالک کی اپیل پرخارج کر دی۔
عدالت نے سیشن عدالت کا فیصلہ بحال رکھا، مجرم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد نے 7 نومبر 2024 کو حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا،ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کو نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، مجرم کی موقع پر ویڈیو نہیں بنائی گئی،فرانزک لیبارٹری کو نمونے تاخیر سے بھجوائے گئے ، استدعا ہے کہ سزا کالعدم قرار دیکر مجرم بری کرنے کا حکم دے ۔