سرحدی پٹی کے درجنوں دیہات کی 4 روز سے بجلی بند
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) منہالہ،موجوکی ،نواں پنڈ،واہگہ اور سرحدی پٹی کے درجنوں دیہات کی 4 روز سے بجلی بند ہے۔
سرحدی علاقوں کے مکین بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام اہل علاقہ اور کسانوں نے لیسکو ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے لیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انسانوں کے ساتھ جانور بھی متاثر ہورہے ہیں۔لیسکو کسانوں سے دشمنی کررہا، دیہاتی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔