ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایکسپائر نشاستہ تلف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 1کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایکسپائر سٹارچ تلف کر دیا ۔
ڈی جی سید موسیٰ رضا نے دیپالپور روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی بنداور 30ہزار 525کلو سٹارچ تلف کیا ۔ 641بیگ نان لیبل ایکسپائر سٹارچ تلف، 5لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر سٹارچ ٹیگ لگائے بغیر سٹور میں رکھا پایا گیا، ایکسپائر سٹارچ کو بطور خام مال مارکیٹ میں سپلائی کیلئے پیک کیا جا رہا تھا ۔ پروسیسنگ ایریا میں صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔