پنجاب لوکل روڈ پروگرام ،عید کی چھٹیوں میں بھی کام کو جاری رکھنے کی ہدایت

پنجاب لوکل روڈ پروگرام ،عید کی چھٹیوں  میں بھی کام کو جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب لوکل روڈ پروگرام کے تحت صوبائی وزیر نے ٹاسک مقرر کر دیا، عید کی چھٹیوں میں بھی کام کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

30 مئی تک رابطہ سڑکوں کی 600 سکیموں کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا،چیف انجینئر نے صوبہ بھر میں جاری 1530 سکیموں پر بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے اگلے دس روز میں سکیموں پر کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ عید کے ایام میںبھی افسران ڈیوٹی سٹیشن پر موجود رہیں گے، 600سست روی پر ایکشن لیا جائیگا،لوکل روڈ پروگرام کو 30 جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں