میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 4 اہلکار پیڈا ایکٹ کے تحت معطل

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 4 اہلکار پیڈا ایکٹ کے تحت معطل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی اعجاز نے ناروا انسانی سلوک اور فرائض میں غفلت برتنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چار اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔

 اس محکمانہ کارروائی کا مقصد سرکاری دفاتر میں نظم و ضبط اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانا ہے ۔گڈ گورننس ویژن کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے سرکاری اداروں میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں