ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید اربن بس ڈپو بنانے کی تجویز
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک دباؤ کم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو منظم کرنے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر جدید اربن بس ڈیپو قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔،
جس کے لیے پچاس کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔ اسی طرح لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی سہولت اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے مؤثر انتظام کے لیے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے نیا بس ڈیپو بنانے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے ۔