پی ایچ ای سی میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف

پی ایچ ای سی میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف

تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیئے گئے :چیئرمین ڈاکٹر اقراراحمد

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آ گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں غیر قانونی اخراجات، پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں اور مالی نظم و ضبط میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نجی ہوٹلوں میں تقریبات کے انعقاد پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، حالانکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری تقریبات نجی ہوٹلوں میں منعقد کرنے پر پابندی عائد تھی۔مختلف ایونٹس کیلئے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹیشن کی بنیاد پر خریداری کی گئی جبکہ ایک غیر رجسٹرڈ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ٹھیکے دیے گئے ۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمدکا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام ایکشنز کا دفاع کریں گے اور متعلقہ فورمز پر مکمل جواب دیں گے ،تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے گئے ، کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں کی گئی۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آڈٹ اعتراضات پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیشتر اخراجات کمیشن کی منظوری اور تعلیمی سرگرمیوں کی ضرورت کے تحت کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں