2سالہ مغوی بچہ 24گھنٹوں میں بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

2سالہ مغوی بچہ 24گھنٹوں میں  بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کی آبادی جھامکے میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغو اہونیوالے 2سالہ بچے کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا کر ملزمہ کو گرفتار جبکہ بازیاب بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔

 گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ،مزید انکشافات متوقع ہیں۔گزشتہ روزگھر کے باہر کھیلتے 2سالہ احمد ریان کو نامعلوم خاتون نے اغوا کیا اور کوٹ رنجیت لے گئی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 24گھنٹوں کے اندر ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن رانا غلام عباس نے گاؤں جھامکے جاکر بازیاب ہونیوالے بچے کو والدین کے حوالے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں