15کی کال کرنیوالا ڈکیتی کاماسٹرمائنڈ نکلا
لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی 15کالز کرنے والے کالر ہی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔
ملزمان نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کی ، پولیس کی جانب سے جب کالر سلمان اور ارمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو ملزمان نے اعتراف کر کر لیا ،جس پر پولیس نے ان سے 2 موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔