صاف پانی اتھارٹی کی شکایات کیلئے کا سکواڈ بنانے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کڑی نگرانی اور شکایات کا بروقت تدارک۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے 100 موٹر سائیکلز پر مشتمل سکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ای او سید علی اصغر نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ ہیلپ لائن 1336 پر موصول شکایات پر فوری ایکشن ہوگا جبکہ جیو ٹیگنگ معہ تصاویر مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔