9 سال بعد پیدل پلوں کی مرمت و بحالی کا منصوبہ شروع

 9 سال بعد پیدل پلوں کی مرمت و بحالی کا منصوبہ شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں 9 سال بعد پیڈیسٹرین پلوں کی مرمت و بحالی کا منصوبہ شروع،ایل ڈی اے نے پیدل چلنے والوں کے پلوں کی ریپئر، مینٹی ننس اور پینٹنگ کا آغاز کر دیا۔

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیروزپور روڈ پر گجومتہ سے قرطبہ چوک تک پلوں کی بحالی جاری ہے ،فیروزپور روڈ کے تمام پیڈیسٹرین پلوں پر مرمت اور تزئین و آرائش کے کام شروع کر دیئے گئے ، ایل ڈی اے نے شہر کے پیڈیسٹرینپلوں کے لیے اورنج کلر سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں