پیماکے ماتحت لائسنسی سکولوں کو تین ماہ کے واجبات نہ مل سکے
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی، پیماکے ماتحت لائسنسی سکولوں کو اپریل، مئی اور جون کے واجبات تاحال ادا نہ کیے جا سکے ، جس کے باعث ہزاروں سکول مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
سکول مالکان کے مطابق ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر کے باعث صوبے بھر کے تقریباً 4300 لائسنسی سکول شدید مالی بحران سے دوچار ہیں، جبکہ تین ماہ کے معاوضے نہ ملنے سے تقریباً 20 ہزار اساتذہ اور سکول انتظامیہ متاثر ہو رہی ہے ۔