ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش کرنے میں ملوث گاڑی مل گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ کے علاقے میں چند روز قبل ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش کرنے میں ملوث گاڑی پکڑ لی گئی۔
ٹریفک وارڈن کو کچلنے کی کوشش اور ہٹ اینڈ رن کے مقدمے میں مطلوب گاڑی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔