غیر استعمال شدہ کپیسٹی چارجز کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے غیر استعمال شدہ کپیسٹی چارجز کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید علی رضا نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا،درخواست گزار اشبا کامران کے مطابق آئین کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتی ۔لیکن حکومت نے غیر قانونی ٹیکس کا نفاد کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔