نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس کادائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
منصوبے کے تحت صوبے کے مزید آٹھ ڈویژنز میں نئے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے ۔نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس کو مزید اضلاع میں بھی بنایا جائے گا ۔پنجاب کے مزید آٹھ ڈویژنوں میں سینٹر آف ایکسیلنس قائم کئے جائیں گے ۔سرگودھا اور گوجرانوالہ میں قائم چلڈرن لائبریری کمپلیکسز کو بھی نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس میں تبدیل کیا جائے گا۔