شاہراہوں پر پانی جمع ہونیوالے پوائنٹس ٹھیک کرنے کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت مون سون انتظامات اور آپریشن اینڈ مینٹی نینس امور کے حوالے سے آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر واقع پونڈنگ پوائنٹس پر فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے ،ایم ڈی واسا نے کہا کہ مون سون سیزن کے پیش نظر تمام متعلقہ افسران کو مکمل تیاری، باہمی رابطے ، مؤثر کوآرڈینیشن اور فوری ردِعمل کو یقینی بنایا جائے ۔