سمرکیمپ:بعض سکولوں کے حکومتی ہدایات کو مدنظر نہ رکھنے کا سخت نوٹس
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے بعض سکولوں کی جانب سے حکومتی ہدایات کو مدنظر نہ رکھنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے۔
کہ تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات کے دوران صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے دی گئی ہے ۔ والدین حکومتی ہدایات اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے بارے میں شکایات وزیر تعلیم کے شکایت سیل کے نمبر 03166432182 اور 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔