میو ہسپتال : بچہ وارڈ کی پانچویں منزل کی دیوار سے ٹائلیں گر گئیں
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تیز آندھی اور طوفان کے باعث میو ہسپتال کے بچہ وارڈ کی پانچویں منزل کی دیوار سے بیرونی ٹائلیں گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث میو ہسپتال لاہور کے بچہ وارڈ کی عمارت سے بیرونی ٹائلوں کا ایک حصہ گر گیا۔ واقعہ علی الصبح پیش آیا جب پانچویں منزل سے دیوار پر لگی ٹائلوں کا ایک حصہ نیچے آ گرا۔