حکمران ملکی معیشت کی بحالی میں سنجیدہ نہیں :خرم منج
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ حکمران ملکی معیشت کی بحالی میں سنجیدہ نہیں ،ان کی جائیدادیں و کاروبار بیرون ممالک میں ہیں۔
یہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کی باتیں کرکے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔، اگر انہیں ملکی معیشت کو توانا کرنے کی فکر ہے تو اپنے اثاثے فوری پاکستان منتقل کریں، موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے برسر اقتدار رہتے ملکی معاشی حالات تبدیل نہیں ہوسکتے ۔