جنرل ہسپتال :پلاسٹک سرجری کی ویڈیو میڈیا کس نے دی ،تحقیقات شروع

جنرل ہسپتال :پلاسٹک سرجری  کی ویڈیو میڈیا کس نے  دی ،تحقیقات شروع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور جنرل ہسپتال ، پلاسٹک سرجری فیسلٹی کی ویڈیو میڈیا تک کیسے پہنچی؟ تحقیقات شروع کردی گئیں۔

انتظامیہ نے علاج و معالجہ کے معاملات کے بجائے ویڈیو فراہم کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی۔تین رکنی انکوائری کمیٹی کو ویڈیو ریکارڈ کرنے ، شیئر کرنے اور وائرل کرنے والوں کا سراغ لگانے کا حکم۔کمیٹی کو ویڈیو کی ریکارڈنگ اور تشہیر کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم ایس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابھی تک انکوائری کمیٹی نے ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کا سراغ نہ لگا سکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں