ای چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، اہم شاہراہوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات
لاہور (این این آئی) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے شہر میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی۔سی ٹی او کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، فیروزپور روڈ اور وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔، کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو تمام بقایا ای چالان فوری جمع کرانا ہوں گے ۔