واردات کا ماسٹر مائنڈ نجی کمپنی کا ڈلیوری بوائے پکڑا گیا

 واردات کا ماسٹر مائنڈ نجی کمپنی  کا ڈلیوری بوائے پکڑا گیا

لاہور ( کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے واردات کے ماسٹر مائنڈ نجی کمپنی کا ڈلیوری بوائے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے واردات کا ڈرامہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ،ملزم نجی کمپنی میں بطور ڈلیوری بوئے ملازمت کرتا تھا،مائیکل نے کولیکشن کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی تھی ،2 افراد ہلوکی کے قریب رقم گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہیں، ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا ،اعتراف جرم کر لیا ۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 75 ہزار کولیکشن کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں