چیچہ وطنی سے 2لڑکوں کو اغوا کرلیا گیا
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی چیچہ وطنی اور تھانہ شاہکوٹ کی حدود سے 2 لڑکوں کو اغوا کرلیا گیا۔
احمد نگر چیچہ وطنی میں محمد فاروق اعظم کا 12 سالہ بیٹا عمر فاروق کریانہ دوکان پر سودا لینے گیا جسے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشہ آور رومال سونگھا کر بے ہوش کر کے اغواء کر کے لے گئے اور کسووال جنگل میں ہوش آنے پر بچے کے شور پر تشدد کر کے زخمی کرنے کے بعد جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ چک نمبر 75 بارہ ایل میں مہندی خاں زمیندار کے 26 سالہ بیٹے حسنین کو نامعلوم مُسلح افراد نے اغواء کر لیا جس کے بعد اسکا موبائل بھی لے گئے ۔ پولیس نے محمد فاروق اعظم اور مہندی خاں کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔