اشتہاری ملزم فرار کروانے والی نائکہ سمیت3 افراد گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چھاپے کے دوران اشتہاری ملزم فرار کروانے والی نائکہ سمیت فحاشی میں ملوث 3 افراد کو گرفتارکرلیا۔
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں تعینات سب انسپکٹر اﷲ وسایا نے ہمراہ عملہ مخبر خاص کی اطلاع پر جماعت پورہ کے علاقے میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران وہاں موجود پروین عرف پینو نائکہ نے اونچی آواز میں شور مچا کر بستی چراغ شاہ، قصورکے رہائشی اشتہاری ملزم علی ولد اﷲ وسایا کو پولیس کی آمد سے باخبر کر دیا اور اسے فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔اسی کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر غیر اخلاقی و فحش حرکات میں مصروف دو خواتین اور ایک مرد کو دھر لیا۔ گرفتار ملزموں میں بھسرپورہ قصور کی رہائشی ثناء زوجہ نوید، جماعت پورہ قصور کی رہائشی فضا زوجہ زاہد اور حاجی بھٹہ سوہن والا قصور کا رہائشی شاہد ولد ریاض شامل ہیں۔