ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

 ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،موٹرسائیکل  سوار نوجوان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

قصور(نمائندہ دنیا) کنگن پورمیں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں۔

تھانہ کنگن پور کے علاقہ چندوبیگم کالج کے قریب 25/26 سالہ نوجوان شبیر ولد منیر موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کنگن پور جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ چندو بیگم کالج کے قریب پہنچا، تو سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے زوردار ٹکر مار دی۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبیر کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئیں، جبکہ بے رحم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے بھاگ نکلا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں