تیزاب گردی کے مقدمے میں ملوث ملزم زیرحراست

تیزاب گردی کے مقدمے  میں ملوث ملزم زیرحراست

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے تیزاب گردی کے ایک سنگین مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم یاسر محمود نے ایک پان شاپ پر موجود دو افراد پر تیزاب پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 26 سالہ شفیق شدید جھلس کر زخمی ہو گیا جبکہ 17 سالہ اسلے جان کے بازو پر بھی تیزاب کے باعث زخم آئے ۔واقعہ کے فوراً بعد دونوں متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی اور ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں