ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزم دھرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دو خطرناک ڈکیت گینگز کے ارکان کو بھی حراست میں لیا۔انہوں نے بتایا کہ دورانِ پٹرولنگ 21 اشتہاری ملزمان، 87 عادی مجرمان اور 7 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کیے گئے ۔